محکمہ فوڈ پروسیسنگ صنعت کے سکریٹری اویناش کمار شریواستو نے فصلوں کے تیار
ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر اس کی بربادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج
کہا کہ اس کی روک تھام کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ کھیتوں میں اور
کسانوں کے یہاں اس کی بربادی کو کم سے کم کیا جا سکے۔ مسٹر شریواستو نے یہاں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ کونسل، وزارت فوڈ
پروسیسنگ
اور کچھ دیگر تنظیموں کی جانب سے 'کنٹرول شدہ ماحول میں جراثیم کش ادویات
کا چھڑكاؤ ( فیومگیشن)' کے موضوع پر منعقد ہ 10 ویں بین الاقوامی کانفرنس
کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ملک بھرمیں کھیتوں میں فصلوں کے تیار
ہونے کے بعد تقریبا ایک لاکھ کروڑ روپے کے اناجوں کا نقصان ہوتا ہے۔ اور یہ مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کا ایک فیصد ہے۔